سینیٹ الیکشن، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی
اسلام آباد:سینٹ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمعرات تک دائر کی گئی ہیں جن پر اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے 25 مارچ تک فیصلے ہوں گے۔
26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 27 مارچ کو واپس جاسکیں گے۔پولنگ 2 اپریل کو 9 سے 4 بجے تک ہوگی۔