چین کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو مبارک باد

0

بیجنگ:چین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس نئے دور میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسایہ اور جامع سٹریٹجک تعاون رکھنے والے شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین روس تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان قریبی تبادلوں کو برقرار رکھیں گے، دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو برقرار رکھنے، جامع سٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور نئے دور میں چین روس تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیں گے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے پیر کو سرکاری انتخابی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 99 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے بعد ولادیمیر پیوٹن نے 87.33 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.