ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 54حلقے خالی چھوڑ دیئے

0

لاہور : مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 54 حلقوں میں امیدوار کھڑے نہیں اور یہ حلقے خالی چھوڑ دیئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کا حتمی اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن نے 54 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بنیادوں پر امیدواران کا اعلان نہیں کیا

استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ و دیگر وجوہات کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر قومی اسمبلی نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں

ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 16 حلقوں میں انتخابی امیدوار میدان میں نہیں اتارے

خیبرپختونخوا میں 115 میں سے 17 صوبائی اسمبلی حلقوں میں امیدوار نہیں اتارے

سندھ کے 130 میں سے 77 صوبائی نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں

بلوچستان میں 51 میں سے 44 صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 212 حلقوں میں امیدواران نامزد کر دیئے

مسلم لیگ ن نے اسلام آباد کی این اے 48، راولپنڈی کی این اے 54 پر استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیڈ ایڈجسمنٹ کی ہے

این اے 4، 12، 19، 20، 21 اور 22 پر بھی انتخابی امیدواران کا اعلان نہیں کیا

این اے 64، 88، 92، 117، 128 اور 143 پر بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149، 165، 185، 190، 191 ، 192 اور 193 پر بھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.