اے این پی کو لالٹین کا نشان مل گیا

0

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیاگیا جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا گیا ہے اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو آگاہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملہ پر اے این پی کو پہلے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.