چین کی سفارتکاری نے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے, وانگ ای
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہاہےکہ 2023 میں چین کی سفارتکاری نے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی خدمات انجام د ی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بیجنگ میں بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارت کاری 2023 سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ وانگ ای نے 2023 میں چین کی کامیاب سفارتکاری کے چھ پہلوں کا جائزہ لیا، جن میں سربراہ مملکت کی شاندار سفارت کاری ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ، بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیاری مشترکہ تعمیر ، برکس کے رکن ممالک میں اضافہ ، چین -وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ا ور سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی مصالحت شامل ہیں۔
وانگ ای نے کہا کہ 2024 میں ہم خود اعتمادی، خود انحصاری، کھلے پن اور اشتراک ، منصفانہ اور جیت جیت تعاون کی پالیسی پر کاربند رہیں گے اور دنیا کو بہتر اور روشن مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔