مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد ، فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کےخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پولیس نے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، پولیس کے مطابق فواد چوہدری کا وائس میچ ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ان کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ لاہورسے کروانا ہے، پولیس نے مؤقف اپنایا کہ وقت کی کمی کے باعث فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہ کروایا جاسکا۔
فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق فواد چوہدری کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلیے لاہورلے کرجانا ضروری ہے، تفتیش کیلئے ان کا موبائل اور دیگر ڈیوائسزبرآمد کرنا لازم ہے۔
فیصلے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے موبائل سم بند کرنے کی استدعا کی گئی جوپولیس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون اسلام آباد پولیس کے پاس ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پولیس کی مزید جمسانی ریمانڈ کی استدعا میرٹ پرنہیں بنتی، فواد چوہدری کو 10 فروری کو عدالت دوبارہ پیش کیاجائے۔