پرویز الٰہی گروپ نےچوہدری شجاعت کو (ق)لیگکی صدارت سے ہٹا دیا

0
  • چوہدری پرویز الٰہی گروپ نےچوہدری شجاعت کو (ق) لیگ کی صدارت سے ہٹادیا

*چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کر دیا گیا

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔

مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹاکر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنادیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.