سینیٹ اجلاس بلانے کی کوشش، پیپلزپارٹی سے ہاتھ ہو گیا

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی ایک اور کوشش ناکام نظر آنے لگی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 6 میں سے پانچ سینیٹرز نے 18 ستمبر کی ریکوزیشن سے اپنے دستخط واپس لے لئے ہیں ، اس مجوزہ اجلاس کا مقصد ملک میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں پر بحث کرنا تھا ۔
پی پی پی کے ذرائع نے پس منظر میں جاری مشکوک سرگرمیوں پر سوالات اٹھائے ہیں اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے رابطوں سے متعلق جواب طلب کیا ہے اور ان لوگوں کے نام ظاہر کرنے کا کہا ہے جنہوں نے ریکوزیشن پر سے اپنے دستخط واپس لیے ہیں جن پانچ ارکان نے مبینہ طور پر اپنی قیادت کی جانب سے باز پرس کے بعد اپنے دستخط واپس لئے ان میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سعدیہ عباسی ، بی این پی مینگل سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم ، پی کے ایم اے پی سے تعلق رکھنے والی عابدہ عظیم اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے حاجی ہدایت اللہ اور عمر فاروق شامل ہیں۔ ریکوزیشن پر پی پی پی کے تمام 21 سینیٹرز اور سینیٹر شمیم آفریدی نے دستخط کیسے تھے جو 2021 میں پی پی پی میں شامل ہوئے تھے
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے اعتراف کیا کہ اس مرحلے پر سینیٹ اجلاس پارٹی کے لئے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.