کوئٹہ ائرپورٹ ،ایمانداری کی مثال قائم ہو گئ
کوئٹہ : کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کرنے والے نور احمد نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
نور احمد کو مردوں کے بیت الخلاء سے 18لاکھ روپے، ایک موبائل فون اور کچھ اور آشیا ملیں۔
نور احمد نے انتہائی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے آشیا ائرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کردیں
پیسے اور سامان ایک مسافر کا تھا جو کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوچکا تھا
مسافر نے لاہور سے ٹرمینل منیجر کوئٹہ سے رابطہ کیا اور اپنے بھولے ہوئے سامان کی تفصیل بتائی
بعدازاں اطمینان ہونے پر رقم اور دیگر سامان ہوائی اڈے پر مسافر کے نامزد کردہ نمائندے کو دے دیا گیا.