میئر کراچی الیکشن ، جماعت اسلامی آج یوم سیاہ منائے گی
کراچی:جماعت اسلامی میئر کراچی کے الیکشن جے خلاف اج ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔
جماعت اسلامی نے مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کو مسترد کر دیا ہے
میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوئے نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غائب کیے گئے 31 لوگوں کے بغیر میئر کا انتخاب قبول نہیں، ہم نتائج مسترد کرتے ہیں،ایوان، عدالت اور سڑک تینوں آپشن موجود ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میئر کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے آج ملک بھر میں اس متنازعہ انتخابی عمل کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا ۔