میں بے گناہ ہوں،پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے ، پرویز الٰہی
لاہور: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں،پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔
لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر صحاٹ سے غیر رسمی گفتگو میں
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پریہ ظلم محسن نقوی کرارہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اوربُرا ہی بھگتیں گے۔