چین -پاک سفارتی تعلقات ،چینی سفارتخانے میں ضیافت

0

اسلا م آ با د : چین -پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 72 ویں سالگرہ منانے کے لیے پاکستان میں چینی سفارتخانے میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
ضیافت میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پھانگ چھون شوئے ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اسد مجیدخان ، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل مظہر جاوید اور چین میں متعین پاکستان کے سابق سفیر،وزارت خارجہ کے اہلکار، ایف ایس اے کے نوجوان سفارتکاروں اور چینی سفارتکاروں سمیت تقریباً ۸۰شخصیات نے اس ضیافت میں شرکت کی۔

پھانگ چھون شوئے نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کےتعلقات طویل تاریخ،رائے عامہ کی مضبوط بنیاد اور مضبوط عملی تقاضوں کے حامل ہیں۔ چین ، چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہا ہے اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ترقی پذیر ممالک کی حیثیت سے اپنے حالات کے مطابق ترقیاتی راہیں تلاش کر رہے ہیں اور عالمی امن و امان کے تحفظ کے لیے بھی کوشش کرتے آرہے ہیں۔

چینی ناظم الامورنے کہا کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک نےصنعتوں،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج حاصل کیے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود میں اضافے ،عوامی دوستی اور علاقائی رابطے کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ چین پاک تعاون کی ایک اہم پہچان بن چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.