ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن ، وزارت دفاع کی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد: وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے درخواست کی سماعت کریگا۔
3رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں
وزارت دفاع نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے ، سپریم کورٹ پنجاب میں پہلے الیکشن کرانے کا حکم اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔