وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لندن:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے جلد صحتیا بی کے لئے دعا کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو عبرت ناک سزا دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم ملک سے دہشتگردی اور فتنہ الہندوستان کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔