اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق نے نام تحریری شکل میں دیئے گئے استعفیٰ میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں وہ اسمبلی کے رکن نہیں رہ سکتےایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی،انہیں آئے روز دیوار سے لگایا جارہا ہے،اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے سپیکر سے اپنے استعفیٰ کی منظوری کی استدعا کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔