رائٹ سائزنگ کا دوسرا مرحلہ، 5 وزارتوں کا انتخاب
اسلام آباد: رائٹ سائزنگ کا دوسرا مرحلہ ، 5وزارتوں کا انتخاب ،دو ہفتوں کا ٹاسک مل گیا، وزارتوں میں بورڈ آف انوسٹمنٹ، وزارت تجارت، فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ، ہا ئوسنگ و تعمیرات اور سائنس و ٹیکنا لوجی شامل ہیں ،5 وزارتوں ، ڈویژنزکے انضمام، ذیلی اداروں کی بندش سمیت تمام آپشنز پر ورکنگ شروع ، ہزاروں ملازمین متاثر ہونے کاخدشہ ، وفاقی حکومت کاحجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے.
رائٹ سائزنگ کمیٹی نے اصلاحات کے دوسرے مرحلے میں پانچ وزارتوں اور ڈویژن کے باہمی انضمام یا ان کے ذیلی اداروں کی بندش یا باہمی انضمام سمیت تمام آپشنز پر ورکنگ شروع کردی .
وزیر اعظم نے چیئر مین رائٹ سائزنگ کمیٹی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب کو اس کیلئے دو ہفتوں کا ٹاسک دیا ہے،فیز ٹو کیلئے جن پانچ وزارتوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں بورڈ آف اوسٹمنٹ ‘وزارت تجارت ‘ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ‘ وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات اور وزارت سائنس و ٹیکنا لوجی شامل ہیں۔
اس مشق سے کئی ادروں کی بندش اور انضمام کا مکان ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم حکومت کے انتظامی اخراجات میں کمی واقع ہوگی ۔وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کے ایک ذیلی ادارے پی ڈبلیو ڈی کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے،اس کے علاوہ وزارت کے جو ذیلی ادارے ہیں ان میں اسٹیٹ آفس مینجمنٹ ‘ پا کستان ہا ئوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن ‘ فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ئوسنگ اتھارٹی ‘ پا کستان انوائر منٹل پلاننگ اینڈ آرٹیکلچرل کنسلٹنٹس لمیٹڈ اور نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ شامل ہیں۔ پی ایچ اے فا ئونڈیشن اور فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ئوسنگ اتھارٹی کے فرائض کی نوعیت ایک ہے۔
وزارت تجارت کے ملحقہ15 محکموں میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ‘ٹریڈنگ کا ر پوریشن آف پا کستان ‘ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پا کستان ‘ نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ ‘ پا کستان ر ی انشورنس کمپنی ‘ ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آ ر گنائز یشن ‘ ایکسپو سنٹ لاہور‘ نیشنل ٹیرف کمیشن ‘ ڈائریکٹوریٹ آف ٹریڈ آ رگنائزیشن ‘ پا کستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ‘پا کستان ہار تیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی ‘ انٹلیکچوئل پراپرٹی آ رگنا ئزیشن آف پا کستان ‘ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹیکسٹائل کمشنر ز آ رگنا ئزیشن شامل ہیں۔