بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع

0

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں3 ڈسکوز کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی تجاویز طلب کر لی گئیں۔
نجکاری کمیشن نے حکومت پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے فیسکو، آئیسکو، گیپگو کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی درخواستیں مانگ لی ہیں۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کے لئے تکنیکی اور مالیاتی تجاویز16 ستمبر 2024تک طلب کی گئی ہیں۔ درخواست کنندگان کو ایک ہزار ڈالرز کی پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.