بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبےپر عملدرآمد کاآغاز

0

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبےپر عملدرآمد کاآغاز کردیا۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا سے جوڑا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ راست اقدام کو بونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانے کی سہولت میسر ہوگی۔منصوبے سے نہ صرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے رقوم کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا۔بونا-راست کنیکٹیوٹی کے تحت عرب ممالک میں مقیم پاکستانی با آسانی ڈیجیٹل طریقے سے رقوم کو اپنے پیاروں کے پاس بھیج سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.