ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لئے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 237 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگست میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2796 روپے 56 پیسے ہو گی
جو جولائی میں 2769 روپے66 پیسےتھی