پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقرر

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسروں کا تقرر کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کا تقرر بھی کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.

اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔

پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے چیف الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تقرر کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ضلع کے 15 حلقوں کیلئے آر او اور اے آر اوز کی فہرست جاری کردی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.