بشام دہشت گردی،پاکستان کی افغانستان سے حملہ آورپکڑوانے کی درخواست

0

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے بشام دہشت گردی واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کو پکڑنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے جمعرات کو کابل کا دورہ کیا اور عبوری افغان نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں، 26 مارچ 2024 کو بشام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیکرٹری داخلہ نے بشام حملے میں پاکستان کی حکومت کی تحقیقات کے نتائج کا تبادلہ کیا اور افغانستان سے حملہ آوروں کو پکڑنے میں مدد کی درخواست کی۔
افغانستان کی جانب سے اپنے علاقے کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف کسی بھی دہشت گرد سرگرمی کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
افغانستان نے تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا اور تحقیقات کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں فریق علاقائی ممالک کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات سے نمٹنے کے لیے انگیجمنٹ پر متفق ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.