نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی کمپنیوں کو بلوچستان میں پروسیسنگ پلانٹس لگانے کی دعوت

0

بیجنگ:نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل کوآپریشن کے چیئرمین چین جانگوینگ سے آج پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، انہوں نے بلوچستان میں کان کنی کے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے من میٹلز اور ایم سی سی کے تعاون کو سراہا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو معدنی وسائل سے مالا مال ہے،انہوں نے چینی کمپنیوں کو بلوچستان میں پروسیسنگ پلانٹس لگانے کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے  کا مقصد دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک من میٹلز اور ایم سی سی کو جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ لاجسٹک کارکردگی کو بڑھایا جا سکے اور خام مال اور تیار مصنوعات دونوں کے لیے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ پاکستان سے چین کو تانبے کی برآمدات 2022 میں تیزی سے بڑھ کر 1.22 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2018 میں 132 ملین امریکی ڈالر تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.