وقاص اکرم کے نام پر شیر افضل مروت سیخ پا، پارٹی قیادت سے باغی ہو گئے

0

اسلام آباد: پی ٹی ائی کی طرف سے شیخ وقاص اکرم کا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے فائنل ہونے پر شیر افضل مروت سیخ پا ہو گئے اور پارٹی قیادت سے بغاوت کر دی ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس کی منظوری دے دی ہے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی آئندہ دنوں میں وقاص اکرم کا نام سپیکر کو بھجوائے گی، شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کی قیادت سے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ لیڈرشپ کے ساتھ کام نہیں کریں گے وہ جس ایجنڈے کے لیے نکلے تھے وہ ایجنڈا ختم ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عہدوں کا لالچ نہیں پی ٹی آئی کو اس وقت اٹھایا جب وہ مردہ گھوڑا بن گئی تھی۔
ادھر پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام انہوں نے ہی دیا تھا ان کی تنقید کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا،شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ شبلی فراز اور عمر ایوب کا کچا چٹھا کھولیں گے جنہوں نے انہیں پارٹی بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.