وزیراعظم( آج )ایبٹ آباد میں فاتحہ خوانی کے لیے جائیں گے

0

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف( آج) جمعرات کو ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے اور شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کریں گے.
جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دھشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم اسمگلروں کی جانب سے دھشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کسٹمز حکام کیلئے خصوصی وزیرِ اعظم پیکیج برائے شہداء کا اعلان بھی کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.