لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا ساتواں ایڈیشن کل شروع ہوگا

0

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ، لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 (ایل آئی آئی بی ایس 2024) کا ساتواں ایڈیشن 23 اور 24 اپریل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
”ترقی کے لیے تعاون“ کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پرغور کریں گے۔ ایل آئی آئی بی ایس میں مشاورتی کام، خیالات ومہارت کے تبادلے اور علاقائی و عالمی معیشتوں کے مفاد میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ آف پاکستان؛ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے امور خارجہ؛ پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات؛ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات؛ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل؛ سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)؛ شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام و دیگر مقررین شرکت کریں گے۔
نٹ شیل گروپ اور یونٹی فوڈز لیڈرز ان اسلا آباد بزنس سمٹ کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے، جس کے لیے انہیں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کا تعاون حاصل ہوگا۔ فیصل بینک لمیٹڈ پلاٹینیم پارٹنر اور انفرا ضامن پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔
سمٹ کا آغاز نٹ شیل گروپ کے بانی اور سی ای او محمد اظفر احسن کے خطبہ استقبالیہ سے ہوگا، جس کے بعد یونٹی فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ امین اظہار خیال کریں گے۔
سمٹ میں دنیا بھر سے کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر کے سرکردہ لیڈرز شرکت کریں گے.

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.