آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

0

اسلام آباد: آصف علی زرداری کو 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔
اتوار کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدر آصف علی زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.