ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،پاور ڈویژن

0

اسلام آباد:پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ایک بیان کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کو فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں غلط ہیں۔

نہ تو ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.