وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات ،باہمی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماسیج پیزارسکی نے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی تعلقات اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا. چوہدری سالک حسین نے پولینڈ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کی صنعت کے علاوہ کار سازی اور الیکٹرک کار مینوفیکچرنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں.انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت اور قدرتی وسائل سے دونوں ممالک استفادہ کر سکتے ہیں.