لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ، ساتواں ایڈیشن 23 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ، لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 (ایل آئی آئی بی ایس 2024) کا ساتواں ایڈیشن 23 اور 24 اپریل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا
۔ ”ترقی کے لیے تعاون“ کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پرغور کریں گے۔
ایل آئی آئی بی ایس میں مشاورتی کام، خیالات ومہارت کے تبادلے اور علاقائی و عالمی معیشتوں کے مفاد میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
نٹ شیل گروپ اور یونٹی فوڈز لیڈرز ان اسلا آباد بزنس سمٹ کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے، جس کے لیے انہیں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کا تعاون حاصل ہوگا۔ فیصل بینک لمیٹڈ پلاٹینیم پارٹنر اور انفرا ضامن پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ آف پاکستان؛ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے امور خارجہ؛ پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات؛ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات؛ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل؛ سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)؛ شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام و دیگر مقررین شرکت کریں گے۔
سمٹ کا آغاز نٹ شیل گروپ کے بانی اور سی ای او محمد اظفر احسن کے خطبہ استقبالیہ سے ہوگا، جس کے بعد یونٹی فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ امین اظہار خیال کریں گے۔
سمٹ میں دنیا بھر سے کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر کے سرکردہ لیڈرز شرکت کریں گے، جن میں عبدالحسیب، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ؛ احمد خان بوزئی، منیجنگ ڈائریکٹر اور سٹی کنٹری آفیسر، سٹی بینک؛ ائیر چیف مارشل سہیل امان (ریٹائرڈ)، پاکستان کے چیف آف ائیر سٹاف (2015-2018)؛ ارشد سعید حسین، منیجنگ ڈائریکٹر، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، پاکستان؛ آصف پیر، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، سسٹمز لمیٹڈ؛ عائلہ مجید، ACCA کی عالمی نائب صدر اور بانی و سی ای او، Planetive؛ Boo Hock KHOO، چیئرمین، انفراضامن بورڈ؛ ڈاکٹر امجد وحید، سی ای او، این بی پی فنڈز؛ Emilio Cattaneo، ہیڈ آف ٹیکنیکل اسسٹینس، پرائیویٹ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ گروپ (پی آئی ڈی جی)؛ غضنفر اعظم، صدر اور سی ای او، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ؛ حاتم بامطرف، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل گروپ؛ محمد ہمایوں سجاد، سی ای او، مشرق پاکستان؛ جاوید غلام محمد، گروپ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، مارٹن ڈاؤ گروپ؛ جیف مالن، ہیڈ آف سولیوشن ڈیلیوری آف کمرشل اینڈ ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز، S&P گلوبل؛ جان لی، وینچر کیپٹلسٹ اور سرمایہ کار، USA اور ایشیا؛ Karen Tsang-Hounsell، ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، انفراکو ایشیا ڈویلپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ؛ Konstantin Makarov، سینئر ایگزیکٹو آفیسر، اسٹار لنک، مڈل ایسٹ اور افریقا،اسٹریٹجک ایڈوائزر،گلوبل مارکیٹس، Van Tuyl Companies & Perry Ellis International؛ Lasha Tabidze، گروپ چیف ڈیجیٹل بزنس ٓفیسر، VEON؛ Layth Al Falaki، سی ای او، GuarantCo لمیٹڈ؛ Lucia Real Martin، GAICD، گلوبل ایگزیکٹوآفیسر، اے سی سی اے؛ Marisa Taylor، ہیڈ آف کمرشل ٹیکنالوجی، ایس این پی گلوبل؛مائیک ینگ، Head of Data Architecture of Commercial & Technology Platforms,، ایس اینڈ پی گلوبل؛Moustafa H. Moharram، چیئرمین، Moharram & Partners؛ محمد ہمایوں سجاد، سی ای او، مشرق پاکستان؛ مجیب ظہور، منیجنگ ڈائریکٹر، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان؛ ندیم اے ملک، سیکریٹری جنرل، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن؛ فلپ اسکنر، ہیڈ آف مڈل ایسٹ، شمالی افریقا اور پاکستان، GuarantCo and Origination Lead for Nature, Private Infrastructure Development Group (PIDG)؛ پراوین ٹھاکر، نائب صدر ایشیا، Teradata؛ روحیل محمد، سی ای او، لکی الیکٹرک پاور کمپنی؛ سائرہ اعوان ملک، صدر، ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ؛ سجاد اسلم، پارٹنر، اسپیکٹرکو ایل ایل سی، USA؛ ثاقب احمد، کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، SAP پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان؛ سید مونس عبداللہ علوی، سی ای او، کے الیکٹرک؛ عثمان یوسف، ڈائریکٹر، نٹ شیل کمیونی کیشنز؛ چیئرمین، پرو پاکستانی، ریجنل انٹرپرینیور اینڈ انویسٹر، ضرار ہشام خان، گروپ چیف بزنس سلوشن آفیسر، پی ٹی سی ایل شامل ہیں۔